حیدرآباد۔11نومبر(اعتماد نیوز)عام انتخابات سے قبل یو پی اے حکومت پر بد
عنوانی الزام لگاتے ہوئے ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ کرنے کا وعدہ کرنے
والے وزیر اعظم نریندر مودی کیسے اپنے کابینہ میں 13داغدار وزرا کو حصہ
دینگے۔ چنانچہ کانگریس پارٹی کے نمائندہ اجئے ماکن نے
الزام لگایا کہ مودی
کے کابینہ میں 13داغدار وزرا موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی حکومت کے
ایک وزیر کٹاریا پر 23کریمنل کیسس موجود ہیں۔ کانگریس نے تنقید کرتے ہوئے
سوال کیا کہ سوچھ بھارت ابھیان پروگرام مرکزی حکومت نے شروع کی ہے لیکن
سوچھ راجنیتی ابھیان کب سے شروع کریگی۔؟